ڈی سی او وہاڑی کی زیر صدارت عید میلا د النبیﷺکے مو قع پر امن و امان کی صو ر تحا ل کو یقینی بنا نے کے لیے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی بو رڈ کا اجلاس

Published on December 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

dco

وہا ڑی (یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی کی صد رات میں عید میلا د النبیﷺکے مو قع پر امن و امان کی صو ر تحا ل کو یقینی بنا نے کے لیے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی بو رڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹرتنویر الرحمان ،ڈی او سی مہر امیر بخش، ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر عابد ظفر بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز سید آصف حسین شاہ، احمر سہیل کیفی، سید شفقت رضا، تحصیل میونسپل آفیسرز میاں اظہر جاوید، چودھری ندیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ماجد علی شاہ ، ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر محمد جا و ید خا لد ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر رائے اختر اظہر، انسپکٹر ٹریفک ظہیر احمد، انسپکٹرسیکیورٹی ثاقب نذیر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (روڈز) فاروق حسن شریک تھے اجلاس میں تمام اداروں کو ہا ئی الر ٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جشن عید میلا النبی ﷺکے سیکیو رٹی پلا ن کو حتمی شکل دی گئی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرعلی اکبر بھٹی نے کہا کہ تمام ادارے اس مبارک موقع پر مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں اور جلوس کے راستوں پر رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں جلوسوں کے راستوں پر آرائشی گیٹ بنانے کے علاوہ،گلیوں اور بازاروں کو سجانے اور رات کے وقت چراغاں کے لیے تاجر تنظیموں کو ساتھ ملائیں اور اچھی سجاوٹ کرنے والوں کو انعامات دیئے جائیں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر عابد ظفر بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے لیے ریسکیو 1122کی ایمبولینس، فائر وہیکل کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیورز کو ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes