ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالقادر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کیا

Published on March 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

Ghn
جھنگ( یواین پی)حکومت کی طرف سے ملک بھر میں پولیوکے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم زور شور سے جاری ہے اس ضمن میں ضلعی محکمہ صحت جھنگ کے زیر اہتمام14سے16مارچ2016ء تک تین روزہ پولیو راؤنڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالقادر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا۔ س موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ممتاز سیال کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔اس دوران بتایا گیا کہ جاری تین روزہ پولیو راؤنڈ کے دوران ضلع بھرمیں پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ55ہزار64بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلانے کیلئے 1027موبائل ٹیمیں متحرک رہیں گی جبکہ41 ٹرانزٹ پوائنٹس،95فکس پوائنٹ،85زونل سپر وائزرزاور189ایریا انچارجزڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدالقادر نے کہا کہ اس موذی مرض کے مکمل خاتمہ اور آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے معاشرے کے ہر فردکو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کیلئے اپنی ذمہ دایوں سے ہر گز غافل نہ ہوں اور اگر کہیں پولیو عملہ نہ پہنچ پائے تو فوری طور پر اپنی قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں تاکہ حکومت کی رٹ کے مطابق سو فیصد نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题