چین نے ایشیاءکے ایک اور شہر میں گوادر جیسی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ کرلیا

Published on March 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

news-1457983969-6111_largeکولمبو ۔۔۔۔  بحر ہند پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے بھارت اور اس کے حمایتی امریکا کی مخالفت کو نظر اندازکرتے ہوئے چین نے سری لنکن دارالحکومت کے ساحل پرجدید ترین بندرگاہ اور تجارتی شہر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 چین کولمبو شہر کے کنارے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلا ہوا نیا شہر بسائے گا، جس کی تعمیر پر 1.4ارب ڈالر (تقریباً ڈیڑھ سو ارب پاکستانی روپے) خرچ کئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت تقریباً 6سو ایکڑ پر محیط کاروباری و رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، جبکہ فارمولا ون ریس ٹریک بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا۔
امریکا اور بھارت کو اس منصوبے پر سخت تشویش لاحق رہی ہے، کیونکہ دونوں ممالک اسے بحرہند کے خطے میں چین کی طاقتور موجودگی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ سری لنکا کے ساحل پر تعمیر ہونے والے اس نئے شہر و بندرگاہ کو بھارت اپنی علاقائی بالادستی کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے، جبکہ امریکا اسے اپنی عالمی بالادستی کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔
ماحولیاتی مسائل کو بنیاد بنا کر بھی اس منصوبے کے خلاف کافی تنقید کی گئی اور طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، لیکن اب سری لنکن حکام نے بھی اس کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ چین کی طرف سے بھی منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme