محمد عامر کو ٹیم میں دوبارہ شامل کر نا خوش آئند ہے ٗ شاہد آفریدی

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 908)      No Comments

لاہور(یوا ین پی) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ سلیکشن بورڈ

Pakistani cricketers Mohammad Amir (R) and Shahid Afridi look on during a practice session in Lahore on December 29, 2015. Pakistan's cricket chief on December 29, said he had refused to accept one-day captain Azhar Ali's resignation over the widely-tipped selection of convicted spot-fixer Mohammad Amir, saying the team could not afford a crisis at this time. AFP PHOTO / Arif ALI

نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا اور محمد عامر کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنا خوش آئند ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہاکہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے تشکیل دی گئی موجودہ ٹیم بہترین سلیکشن ہے اور خصوصاً محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ دیکھ کربے انتہا خوشی ہوئی جب کہ محمد عامر نے انگلینڈ میں ہی اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سچ سچ بتا دیا تھا اورانہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ٗ عامر نے کبھی میڈیا پر آکر ٹیم کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جیسا کے دیگر کھلاڑیوں نے کیا،عامر کی بھرپور حمایت کروں گا اور توقع ہے کہ وہ بھرپورعزم اور لگن سے قومی ٹیم کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے ۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کے محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے مؤقف کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں کیونکہ اسپاٹ فکسنگ کے باعث قومی ٹیم کو نقصان کے ساتھ پاکستان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، محمد آصف اورسلمان بٹ 3 سال تک جھوٹ بولتے رہے تاہم ان کے برعکس محمد عامر نے عدالتوں میں بھی سچ کہا اور قوم کے سامنے بھی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سچ باتی کہی مگر اب ہمیں مستقبل کی جانب دیکھنا ہے اورعامر سے بھی اچھی کارکردگی کی امید رکھنی چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题