ملتان: این اے 153 میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

6666
ملتان: (یو این پی)این اے 153 کے ضمنی الیکشن میں 13 امیدوار مد مقابل ہیں۔ جن میں مسلم لیگ ن کے رانا قاسم نون، تحریک انصاف سے غلام عباس کھاکھی اور پیپلز پارٹی کے اکرم کنہوں بھی شامل ہیں۔ جن کی انتخابی مہم حمزہ شہباز شریف، عمران خان اور یوسف رضا گیلانی نے بھرپور انداز سے چلائی۔ ضمنی الیکشن میں 3 لاکھ 79 ہزار 962 ووٹرز 276 پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں سے 75 کو انتہائی حساس قرار دے کر پولیس اور فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دیوان عاشق کی جعلی ڈگری کیس میں تا حیات نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست پر پروفیسر لجپال حسب روایت آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ جن کی سیکورٹی کیلئے بھی پولیس حکام نے 6 اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy