پاک فضائیہ ہیرو ایم ایم عالم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی

Published on March 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

6666
لاہور (یو این پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی لاوازل تاریخ رقم کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم کو بچھڑے تین برس بیت گئے۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی۔ 1965 کی جنگ میں بحیثیت پاک فضائیہ کے پائلٹ کے ایم ایم عالم نے ایسی داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اس وقت کے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ صرف پاک فضائیہ کی تارخ میں ایک سنہرا باب نہیں بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم 6 جولائی 1935 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں جرات اور بہادری کے باعث ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔ وہ 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ قوم کا یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے 78 برس کی عمر میں اِس دارفانی سے کوچ کر گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题