ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 31سال بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

11
ہیملٹن ٹیسٹ میں قومی ٹیم تین سو انہتر رنز کے تعاقب میں دو سو تیس رنز پر ڈھیر ہو گئی، آخری سیشن میں نو وکٹیں گریں
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا
اوپننگ کے لیے آنے والے سمیع اسلم اور اظہر علی نے 131 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا
جس کے بعد اظہر علی 57 اور سمیع اسلم 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خواطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 230 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی،
نیوزی لینڈ کی طرف سے واگنر نے3 جب کہ ٹم ساؤتھی اور سانٹنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
میچ میں آٹھ شکار کرنے پر ٹم ساؤتھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا
ہملٹن (یو این پی)ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 31سال بعد پاکستان کو 138 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0۔2 سے جیت لی ٗ میزبان ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 369رنز کا ٹارگٹ دیا ٗ پاکستانی ٹیم صرف 230رنز بنا سکی ٗ اظہر علی 58اور سمیع اسلم 91رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان کیویز نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، جس کے ہدف میں پاکستانی ٹیم صرف 230 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اظہر علی 58 اور سمیع اسلم 91 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہ سکا، بابر اعظم 16 اور سرفرار 19 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔سرفراز احمد کے رن آؤٹ ہوتے ہی میچ کا پانسہ ایسا پلٹا کے پاکستانی بلے باز دباؤ میں بکھرتے چلے گئے، آخری 7 وکٹیں صرف 31 رنز کے اضافے سے گرگئیں اور اسد شفیق، وہاب ریاض اور محمد عامر کوئی رنز نہ بنا پائے۔اس طرح نیوزی لینڈ نے 31 سال بعد پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی اور پہلی بار گرین شرٹس کو وائٹ واش شکست سے دوچار کردیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 سیریز کھیلی گئی ہیں اور اب تک نیوزی لینڈ صرف دو سیریز جیت سکا جس میں سے آخری سیریز 1985 میں جیتی تھی۔تاہم ہملٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز ڈرامائی آخری سیشن میں پاکستانی ٹیم نے 9 وکٹیں گنوادیں اور تاریخ میں پہلی بار کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار ہوئی۔ہملٹن میں مشکل وکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے سب سے پریشان کن بات کپتان مصباح الحق کی غیر موجودگی تھی، جو سلو اوور ریٹ کے سبب ایک میچ کی پابندی کا شکار اور سسر کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس جاچکے تھے، ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض اظہر علی نے انجام دیئے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو ڈیبیو کرایا گیا تھا، دوسری جانب کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题