جنرل مشرف این آر او کے تحت باہر گئے ،ن لیگ نے جمہوریت کو کمزور کر دیا : قیوم سومرو

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

news-1458331271-4834_largeلاہور… پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما قیوم سومرو نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف اور شریف برادران کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ڈکٹیٹر کو بیرون ملک جانے کا آسان راستہ فراہم کیا گیا ہے ،جب تک نواز شریف حکومت میں رہیں گے پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ بزدل حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں تھی کہ مشرف کو باہر جانے سے روکتے،پہلے یہ لوگ بڑھکیں مارتے رہے ،لیکن اس کے باوجود مشرف آرام سے چلے گئے۔حکمرانوں نے ڈکٹیٹر کو آسان راستہ دیدیا،نوازشریف کو یہ یادرکھنا چاہئیے تھا کہ مشرف نے انکو انکے والد کی نمازجنازہ بھی پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی،اب حکمران مشرف کو واپس نہیں بلا سکتے انہوں نے این آر او کے تخت باہر بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ انتقام کی سیاست کی ہے ،جمہوریت کو ن لیگ نے کمزور کر دیا دباﺅ میں آکر ایسا فیصلہ کیا ہے اسکے اثرات کئی سال تک نظرآئینگے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہنوازشریف نے مشرف کیس کی بنیاد ہی بدنیتی پر رکھی تھی، حکومت نے سپریم کورٹ میں مشرف کو روکنے کی کوئی کوشش ہی نہیں کی ،سپریم کورٹ نے حکومت کو اختیار دیدیا تھا کہ وہ انھیں جانے دیں یا روک لیں ،لیکن وزیر اعظم نے پرویز مشرف کی روانگی میں ہی عافیت سمجھی ۔ دانیال عزیزاور ماروی میمن جیسے لوگ مشرف کے ساتھی تھے جو آج نواز شریف کابینہ کا حصہ ہیں ۔ن لیگ کے رہنما ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے مشرف سے کسی قسم کا کمپرﺅ مائز نہیں کیا، باتیں کرنیوالے آئیں ہمارا ساتھ دیں ہم مشرف کیخلاف دوبارہ کورٹ میں جانے کیلئے تیار ہیںمشرف کو گارڈ آف آنر بھی پیپلز پارٹی نے دیا تھا باہر جانیکی پوری کی پوری برائی ن لیگ پر ڈالنا چاہتے ہیں یہ جس طرح کی رٹ چاہتے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں ہم مشرف کے خلاف آئینی اور قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف قانون کا ہتھیار ہے ہم کوئی آمر نہیں سیاسی اور ذاتی انتقام پریقین نہیں رکھتے ہم نے انکے باہر جانے کیخلاف اپیل کی تھی ہم نے تحریری طور پر لکھ کر دیا تھا ہمیں خدشہ تھا کہ یہ بیماری کو مقدمات سے بچنے کیلئے استعمال کر رہے تھے اپوزیشن ہم پر الزام لگا رہی ہے بڑے بڑے وکیل تنقید کر رہے ہیں وہ مشرف کیخلاف رٹ کیوں نہں کر دیتے فائدے تو پیپلز پارٹی نے لئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy