یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیریو ں کے حقیقی نمائندے غلام محمد صفی کے اعزاز میں تقریب منعقد کا انعقاد۔

Published on November 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان قونصل جنرل کی رہائش پر پاکستان قونصلیٹ اور کشمیر کمیٹی جدہ کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیریو ں کے حقیقی نمائندے غلام محمد صفی کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کا انعقاد۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے تقریب کی غرض و غایت بیان کی اور کہا کہ کشمیری 27 اکتوبر 1947 کے بعد سے اب تک بدترین ریاستی دہشتگردی کا شکار ھیں۔انھوں نے بتایا کہ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بذات خود اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کہا کہ اس حمایت پر ہم انکے شکرگزار ھیں۔ شہریار اکبر نے مزید کہا حکومت پاکستان اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور انکی جائز جدوجہد کے لئے ہر پلیٹ فارم پر انکی آواز بلند کرتی رہے گی ۔
او آئی سی میں سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی عسکر مےسینوو نے تقریب میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی نمائندگی کی ۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ھم نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھر پو ر انداز میں مذمت کرتے ھیں اور اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم انکے حصول حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں ساتھ ہے۔
کشمیریو ں کے حقیقی نمائندے غلام محمد صفی اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ہندوستان جتنے بھی مظالم ڈھالے انکے پائے استقامت میں لرزش نہیں آئے گی۔ نہتے کشمیریوں کی ہندوستانی مظالم کےخلاف جدوجہد کو 7 دہائیاں بیت گئی مگر ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے۔ ہندوستانی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ مسلح افواج کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں پر ظلم کا ہر حربہ آزمایا جائے تاکہ انکی ہمت کو پست کیاجاسکے ۔ان تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہو ئے بلکہ ہر ظلم کے بعد اہل کشمیر کا جذبہ حریت مزید بڑھ جاتا ہے ۔ بھارت کے خلاف یہ جدو جہد جاری رہے گی ،کیونکہ یہ ہمارے دین و ایمان اور موت و حیات کا مسئلہ ہے۔
ہندوستان یہ مغالطہ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اور بھی سوچوں کے حامل افراد ہیں ۔جودراصل جموں و کشمیرکے نظرئیے کو تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔یہ بات کسی طور قابل قبول نہیں کیونکہ جموں و کشمیر میں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور وہ اپنا حق خود ارادیت حاصل کر کے ہی رہیں گے۔
کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود پوری نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا یقین دلایا کہ تنازعہ کشمیر کو ہر پلیٹ فارم پر بلند کیاجاتا رہے گا اورکشمیر کمیٹی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ہر دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes