نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( کی وجہ سے ) طعام میں برکت۔

Published on November 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments

\"23\"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھانا طلب کر رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو آدھا وسق جو دئیے ( ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے )۔ پھر وہ شخص، اس کی بیوی اور مہمان ہمیشہ اس میں کھاتے رہے، یہاں تک کہ اس شخص نے اس کو ماپا۔ پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تو اس کو نہ ماپتا تو ہمیشہ اس میں سے کھاتے اور وہ ایسا ہی رہتا ( کیونکہ ان سے اللہ تعالیٰ کا بھروسہ جاتا رہا اور بے صبری ظاہر ہوئی پھر برکت کہاں رہے گی ) ۔
مختصر صحیح مسلم
1531 :

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme