لاہور شہر کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments


لاہور (یواین پی) بڑھتے ہوئے مسائل حل کرنے کیلئے لاہور شہر کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پنجاب کے دارالحکومت کے دونوں حصوں کے نام بھی تجویز کر دیے گئے، ایک حصہ لاہور شہر جبکہ دوسرے کا نام لاہور صدر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مسائل کے حل کیلئے شہر کو 2 حصوں میں تقسیم کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک ضلع کا نام لاہور شہر جبکہ دوسرے ضلع کا نام لاہور صدر ہو گا۔ ضلع لاہور شہر میں پرانے لاہور سمیت ایسے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جو اس وقت نئے لاہور میں تصور ہوتے ہیں۔جبکہ لاہور صدر میں کینٹ، شالیمار، فیروزوالا، کوٹ عبدالمالک اور ہربنس پورہ کے علاقے شامل ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ لاہور شہر کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے پر غور کیا گیا لیکن کبھی بھی بات آگے نہ بڑھی۔ دوسری جانب لاہور شہر کے مسائل کے حل کیلئے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری،صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں،صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مرادراس، کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سی ای او لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایم ڈی واسا،ایم ڈی پی ایچ اے ودیگرافسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت بنانے کیلئے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ایم ڈی واسا،سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورایم ڈی پی ایچ اے نے لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت بنانے بارے روڈ میپ کی تفصیلات پیش کیں۔کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت کو لاہورکو مزیدصاف اور خوبصورت بنانے کیلئے سفارشات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہورکو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔پی ایچ اے مستقبل قریب میں شہرمیں 5لاکھ درخت لگارہی ہے۔لاہورمیں ریلوے کی زمین پر کوارڈینیشن کرکے پلانٹیشن کریںگے۔پی ایچ اے لاہور میں 5لاکھ درخت لگانے کا روڈ میپ پیرتک پیش کرے گی۔واسانے مون سون بارشوں کے دوران لاہورکی سڑکوں پر نکاس آب کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی ہے۔ لاہورمیں سیوریج کا نظام بہترکرنے کیلئے تین بڑے منصوبوں کو جلدمکمل کیاجائے گا۔لاہورکی ڈرینزکومسلسل صاف کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ لاہورکے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورشہرکے مسائل حل کرنے کیلئے وافرفنڈزکی منظوری دی ہے۔لاہورمیں واسا کے تین بڑے منصوبے مکمل ہونے کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑاہونے کاتصوربھی نہیں کیاجاسکتاہے۔واساکے تین بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عوام کوریلیف دینے کیلئے تمام ترمنصوبوں کو جلدمکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایل ڈی اے کو شہرکے مختلف اہم مقامات سے فورا ملبہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes