انڈونیشیا: فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 13 ہلاک

Published on March 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

222
 جکارتہ: (یو این پی)وسطی انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 13 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ “ہیلی کاپٹر پر 13 فوجی افسران سوار تھے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق تمام فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ہم ان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں”۔ خیال رہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر انڈونیشیا کے وسطی علاقے سولاویسی کے ضلع پوسو کے ایک گاوں میں گر کر تباہ ہوا، جہاں ایک عسکریت پسند گروپ حکومت کے خلاف گوریلا کارروائیوں میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں انڈونیشیا کے متعدد فوجی طیارے حادثے کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک چھوٹا طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، مذکورہ واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 2015 کے دسمبر میں وسطی جاوا میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوا گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں ہوا باز ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ سال جون میں ہرکولیس سی- 130 میدان کے علاقے میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 142 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog