جھنگ ،وزیر اعلیٰ پنجاب حسن قرأت اور نعت خوانی مقابلہ جات 2016ء برائے طالبات کے تحت ضلعی سطح پر تقریبات کا آغاز

Published on March 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

gh
جھنگ(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب حسن قرأت اور نعت خوانی مقابلہ جات 2016ء برائے طالبات کے تحت ضلعی سطح پر تقریبات کا آغاز گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں کیا گیا جس میں کالج ہذا کے پرنسپل اور طلباء و طالبا ت نے بھرپور انداز میں شمولیت کی۔تقریبات کا آغاز باقاعدہ طورپر حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیاگیا ۔اس ضمن میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ میں تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کے مقابلہ جات میں ضلع بھر کے پانچ کالجز سے طالبات نے بھرپور اند از میں حصہ لیا جبکہ منصفی کے فرائض محکمہ اوقاف کے قراء حضرات نے انجام دیئے ۔ تقریب میں موجود جج صاحبان کے مطابق حسن قرأت میں کالج ہذا کی ہما جبار اول،حافظہ مریم جھنگ سٹی کالج دوئم پوزیشن جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین منڈی شاہ جیونہ کی صومیہ شمشیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے نتائج کے مطابق کالج ہذا کی شمائلہ منصبت دار نے اول ،جھنگ سٹی سے روبینہ ظہور نے دوئم اور گورنمنٹ کالج منڈی شا جیونہ سے حنا ادریش نے سوئم پوزیشن ہولڈر رہی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی بیگم شخ محمد اکرم اور پرنسپل عابدہ شہباز نے اللہ تعالی ٰ کی وحدانیت اور سرور قونین ﷺ کی سیرت اور اسوہ حسنہ پرروشنی ڈالتے اپنے خیالا ت کیا ۔انہوں نے کہا یوم پاکستان کے موقع پر ایسی تقریبات کا انعقادوزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک احسن قدم ہے جس کا مقصد طلباء و طالبات میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں طالبات سے کہا کہ ایسی تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے پوری ذمہ داری کے ساتھ فعال کردار ادا کریں۔اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز محمد شریف خان اورپرنسپل ادارہ کی سربراہی میں طلباء کے مابین حسن قرأت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں طلباء کی حسن کارکردگی کو سراہا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme