باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیہ

Published on March 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

index
جھنگ ( مدثر اسمعیل بھٹی) باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیہ ٹی ایم اے جھنگ کے سب انجینئر محمد اکرم نے اس مثال کو تازہ کردیا دو بار ٹرانسفر کے احکامات آنے کے باوجود محمد اکرم نے سیٹ نہ چھوری۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جھنگ میں تعینات سب انجینئر محمد اکرم کا تاحال تبادلہ نہیں کیا گیا ۔مذکورہ انجینئر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں کرپشن کے ٹھوس شواہد ہونے کی وجہ سے اعلیٰ حکام نے مذکورہ سب انجینئر کا جھنگ سے فوری تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن ٹی ایم اے جھنگ کے افسران جو شاید اس کرپشن میں سے اپنا حصہ وصول کر چکے ہیں نے تبادلے کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔جس کی اطلاع ملنے پر حکام نے دوبارہ ٹی ایم اے جھنگ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سب انجینئر محمد اکرم کے تبادلے کا کہا گیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme