مہنگائی کم‘ امسال ملکی اقتصادی شرح 5.5 فیصد رہے گی : وزیرخزانہ

Published on March 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

222
اسلام آباد ( یواین پی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت مانیٹری اینڈ معاشی پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں سال ملکی اقتصادی شرح 5.5 فیصد رہے گی۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔اسحاق ڈار نے اجلاس کو بتایا کہ رواں سال زرمبادلہ کے ذخائر 22ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہورہی ہے جبکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی پوری توجہ اقتصادی ترقی کی شرح بڑھانے پر مرکوز ہے۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes