میں سیاست چھوڑ سکتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ سکتا؛قمرزمان کائرہ

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments


لاہور (یواین پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں سیاست چھوڑ سکتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ سکتا، احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ یہ سب باتیں وہ سپریم کورٹ ، جے آئی ٹی میں بار بار کرچکے ہیں اس لئے اس بیان کی کو ئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں خبریں چل رہی تھیں کہ قمر الزمان کائرہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے والے سابق ارکان قومی اسمبلی اور مرکزی وزیر نذر گوندل سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جو ان کی طرح پیپلز پارٹی کے متحرک رکن تھے۔ پیپلز پارٹی کے ان رہنماﺅں کا شکوہ ہے کہ انہیں پارٹی میں وہ عزت اور اہمیت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ قمرالزمان کائرہ نے مبینہ طور پر اپنے علاقے کے دیگر ایم پی ایز اور متحرک ورکروں سے بھی مشورہ کیا ہے جنہوں نے انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا کہا ہے مگر اس حوالے سے ان کے حلقے میں تحریک انصاف کے سابق اور بنیادی ارکان ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题