شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں پر سازش کا الزام لگا دیا

Published on March 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

888
موہالی(یواین پی) قومی ٹیم میں گروپ بندیوں اور اختلافات کی خبریں تو آئے روز آتی ہی رہتی ہیں تاہم قومی ٹیم کے اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے ہیں اور شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں پر سازش کا الزام لگا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ ٹی20 میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے بعد کپتان شاہد آفریدی سینئر کھلاڑیوں پر برس پڑے اور ان پر سازش کا الزام لگا دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ سینئر کھلاڑی میرے خلاف سازش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری پانچ اوورز میں سست بیٹنگ کی اور اسی وجہ سے اہم ترین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں لیجنڈ عمران خان سے شکایت کرنے پر شاہد آفریدی نے اپنے چہیتے کھلاڑی عمر اکمل کو شکایتیں لگانے کا طعنہ بھی دے دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے مایوس کن کارکردگی دیکھنے میں آئی تھی اور شرجیل خان اور شاہد آفریدی کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی نے میچ جیتنے کیلئے بیٹنگ نہیں کی اور ان کا زیادہ دھیان گیندیں ضائع کرنے پر رہا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy