ورلڈ ٹی20 گروپ 2: سیمی فائنل کی منزل، ٹکٹ ایک سواریاں تین

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

555
اسلام آباد:(یو این پی)  موہالی: پاکستان آسٹریلیا کو ہرائے اور پھر آسٹریلیا بھارت کو شکست دے پاکستان کے پاس بس اب یہی راستہ ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ٹکٹ ایک ہے اور سواریاں تین۔ کس کو سیٹ ملے گی فیصلے کے لیے آج تک انتظار کرنا ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیئے اب ایک راستے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو جمعے کو آسٹریلیا کو شکست دینا ہو گی اتوار کو موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ تین ٹیموں میں سے کسی ایک ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلائے گا۔ آسٹریلیا بھارت سے جیت گیا تو پاکستان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔ بھارت جیتا تو ہوم ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گی۔ رن ریٹ میں شاہین اس وقت بھارت اور آسٹریلیا سے آگے ہیں۔ گروپ ٹو سے نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy