ہر کونے میں وطن پرستی کا پیغام پہنچانا ہے ،مصطفی کمال

Published on March 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

6
حیدرآباد :(یو این پی)پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے کہا ہے اب کوئی ہمیں کسی بھی بنیاد پر نہیں لڑا سکتا، ایک فراڈ شخص کو ہمارے خلاف باتیں کرنے کیلئے کروڑوں روپے دیئے گئے۔حیدرآباد کے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ایک ایک انسان تک وطن پرستی کا پیغام پہنچانا ہے۔ ایم کیو ایم کیلئے دشمنی کی بھی اور دشمنی لی بھی۔مصطفیٰ کمال نے کہا چوبیس اپریل کو کراچی میں جلسے سے تیس سالہ سیاہ دور دفن کردیں گے۔ پاکستان کے لوگوں نے ہمارے کاندھوں پر مزید ذمہ داریاں ڈال دی ہیں۔رہنما پاک سرزمین پارٹی نے کہا اب کوئی را کا ایجنٹ نہیں بن سکے گا، صرف کراچی کو صاف کرلیا جاتا تو اتنا افسوس نہ ہوتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes