پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کیلئے وپین ہینڈلنگ کورس کا انعقاد

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

pet
راولپنڈی (یواین پی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے زیر اہتمام پی ایچ پی پوسٹ بحریہ ٹاؤن میں ویپن ہینڈلنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا ،تین روزہ ویپن ہینڈلنگ کورس میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تمام پوسٹوں سے تعلق رکھنے والے 500سے زائد پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو ویپن ہینڈلنگ کی تربیت دی گئی ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سعادت مہدی کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ بحریہ ٹاؤن میں ویپن ہینڈلنگ کورس کاانعقاد کیا گیا ، ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ ٹرینرز کی زیر نگرانی جاری کورس میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے 500سے زائد پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ کے استعمال کی تربیت دی گئی ،کورس کی اختتامی تقریب کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سعادت مہدی کا کہنا تھا کہ فرائض کی احسن طریقے سے بجاآوری پٹرولنگ پولیس کا طرہ امتیاز ہے اسی لئے پٹرولنگ پولیس کی تمام بیٹس میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ، ویپن ہینڈلنگ کورس کے ذریعے اہلکاروں کو جدید اسلحہ کے استعمال اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی فراہمی جیسے اقدامات پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنیں گئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme