بلاول بھٹو کی جناح اسپتال لاہور آمد، گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

Published on March 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

12932910_778310128969890_52927364256949292_n
لاہور(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کروا دی۔ سائیں کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ دوپہر کو لاہور پہنچے ائیر پورٹ سے سیدھا جناح اسپتال گے۔ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور بچوں سے سوالات بھی کرتے رہے۔ بلاول بھٹو کی اسپتال آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے پہنچے لیکن بد نظمی کی وجہ سے زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا اور چلتے بنے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماں کے آمد کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes