اوکاڑہ( یواین پی ) وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق 22جنوری بروز سوموار کو اوکاڑہ آئیں گے اور 280میلن روپوں کی سے تعمیر ہونے والاماڈل (اسٹیٹ آف دی آرٹ )ریلوئے اسٹیشن اوکاڑہ کا افتتاح کریں گے یہ بات ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور چوہدری فیاض الحق نے میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا ئی انہوں نے کہاکہ اوکاڑ ریلوئے اسٹیشن پاکستان کے 8خوبصور ت اسٹیشنوں میں پہلے نمبر پر ہے اسکا کل رقبہ45ہزار 500مربہ فٹ ہے یہ اسٹیشن اٹھارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہواماڈل ریلوئے اسٹیشنوں کی تعمیر سے سی پیک منصوبے کو تقویت ملے گی۔