دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کی پانچویں برسی3جون کو منائی جائے گی

Published on June 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments


لاہور(یواین پی) دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کی پانچویں برسی3جون کو منائی جائے گی اس موقع پر عظیم باکسرکے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ان کے مداحوںکی جانب سے ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی باکسنگ کی فتوحات کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کو بھی اچھے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا اوران کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی۔عظیم باکسر محمد علی کلے 3 جون 2016 ء کو طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک پسماندہ علاقے میں سیاہ فام عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کیسیئس مارسیلس کلے سینئر کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر کہلائے۔اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر محمد علی نے اسلام قبول کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog