سندھ کی نامور ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا انتقال کرگئیں

Published on May 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

کراچی (یو این پی)سندھ کی نامور ڈرامہ آرٹسٹ شبیراں چنا کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔اداکارہ شبیراں چنا کی گاڑی کو 24 اپریل کو نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔حادثے میں معروف پاکستانی سندھی اداکارہ شبیراں چنا اپنی بیٹی نادیہ چنا سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے اداکارہ کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy