آزاد جموں وکشمیر شریعت کورٹ کو آئینی تحفظ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں؛ نجیب نقی خان

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments


مظفرآباد(یوا ین پی)آزادجموں و کشمیر کے وزیر خزانہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹرمحمد نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطہ کی عوام کو بہترین بجٹ دے دیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی یہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منتخب جمہوری حکومت کا پہلابجٹ ہے ۔ 2016 ؁ کے عام انتخابات میں آزادکشمیر کے عوام نے اپنے گہرے سیاسی شعور اور ذہنی بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کوبھاری اکثریت سے منتخب کیا۔ہم اس بے پایاں فضل وکرم پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔ میں اس معزز ایوان کی وساطت سے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات میں انہوں نے جس تاریخی مینڈیٹ اور اعتماد سے مسلم لیگ ’’ن‘‘ کو نوازا ہے، اُس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔یوا ین پی کے مطابق جمعرات کے روز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2017-18 ؁کے لیے بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جمو ں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان اور آزادکشمیر کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں آج جو بجٹ پیش کیا جارہا ہے اس میں ترقیاتی اخراجات میں تقریباً سوفیصد اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اس خطہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ترقیاتی میزانیہ کو بیک جنبش قلم دوگنا کر دیا گیا۔اس سے جہاں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی کشمیریوں کے ساتھ گہری وابستگی کا اظہار ہوتا ہے وہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر پاکستان کے ارباب اختیار کا اعتماد بھی عیاں ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy