عمران خان کی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے: عابد شیر علی

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

111
فیصل آباد(یواین پی)وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے حسبِ عادت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ کہتے ہیں خان صاحب کی بات پر توجہ نہیں دینی چاہیے،ہمارے اثاثے قانونی ہیں کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما کی پریس کانفرنس ہو اور عمران خان کا ذکر نہ ہو بھلا یہ کیسے ممکن ہے وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے فیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، پاناما لیکس پر عمران خان کا نواز شریف سے استعفی کے مطالبہ پر کہنا تھا کہ عمران خان ایک پاگل شخص ہے اس کی باتیں بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی پیں،پی ٹی آئی کا لیڈر تو بچہ ہے کم از کم پارٹی ہی بڑی ہو جائے۔پنجاب میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا دہشتگرد وہ ہے جو ان کے دفاتر کھولنے کی بات کرتا تھا۔وقار یونس کی رپورٹ لیک ہونا ایک تشویشناک امر ہے،جس نے بھی یہ حرکت کی ہے ان کو سزا ملنی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme