طاہر القادری کے دس نکات دراصل عوام کے مطالبات کا خلاصہ ہیں صوفی مسعود صدیقی

Published on August 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

Lasani
انتخابات میں حکمرانوں کے چناؤ کے لئے عوام میں شعور کی بیداری بہت ضروری ہے۔صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی
علامہ طاہر القادری کا نقطہ نظر وقت کی اہم ٖضرورت ہے۔پیر محمد افتخار نقشبندی
فیصل آباد(یواین پی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ فیصل آباد میں مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس سے بیان کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جمہوریت کے نام پر بد ترین آمریت کا دور دورہ ہے ،امیر ،امیر سے امیر تر اور غریب ،غریب سے غریب تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔جتنی مہنگائی ،بدعنوانی ،کرپشن ،بے روزگاری اور معاشی بد حالی ان جمہوری حکومتوں کے دور میں ہوئی ہے اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے۔حکمرانوں نے پاکستان کو مکڑی کے جالے کی مانند کر دیا ہے ۔ان حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو کر رہ گیا ہے ۔پاکستان کو ترقی کی راہ پر لیکر چلنے والے عوامی نمائندگان خود لوٹ کھسوٹ اور کرپشن میں ایک دوسر ے سے سبقت لے جا چکے ہیں۔اس وقت درحقیقت نظام کی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان پہلے ہی علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے 10 نکاتی ایجنڈا کی حمایت کر چکی ہے ۔اب ضرورت عمل درآمد کی ہے۔ایک بار پھر باہمی مشاورت سے مرکزی مجلس شورٰی علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے نظام کی تبدیلی کے موقف کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔مگر آئین اور قانو ن کی پاسداری ہر پاکستانی کا فرض ہے۔جسے کسی بھی صورت پامال نہیں کیا جا سکتا ۔لہذا آئین و قانون کی روشنی میں ملک کے بہتر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے الیکشن 2013ء سے قبل تحریک کا آغاز کیا تھاکہ،الیکشن سے پہلے کڑا احتساب بہت ضروری ہے۔اگر اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا تو آج پاکستان کی حالت یقیناًبہتر ہوتی۔آئندہ الیکشن میں احتساب کے عمل کو اگر یقینی نہ بنایا گیا تو ملک ایک بار پھر انہی لٹیروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں ہو گا۔جو پہلے ہی پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر چکے ہیں۔اب پاکستان کی عوام کو ایسے حقیقی عوامی نمائندگان کی پہچان کرنا ہو گی جو اللہ و رسول ﷺ سے عشق و محبت کرنے والے اور وطن عزیز اور عوام سے مخلص ہوں۔اجلاس سے بات کرتے ہوئے پیر سید احمد ندیم شاہ کوآرڈینیٹر لاہور نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کا نقطہ نظر وقت کی اہم ٖضرورت ہے۔ جنوری 2013ء میں امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا تھا کہ اگر عمران خان،علامہ طاہر القادری ،سنی تحریک ،سنی اتحاد کونسل اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان مل کر اپنے ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں تو ملک میں نظام کی یقینی تبدیلی ہو گی اور عوام اپنی تقدیر خود بدلیں گے ،اگر یہ راہنما اس وقت اس تجویز پر عمل کر لیتے تو یقیناًملک کے حالات اس وقت مختلف ہوتے ، آج ایسا لگتا ہے کہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی یہ پیش گوئی بھی آپکی سابقہ پیش گوئیوں کی طرح حرف بہ حرف سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہے۔ صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ انتخابات میں نیک اور مخلص لوگوں کے چناؤ کیلئے عوام میں شعور کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملکی باگ ڈور ان لوگوں کے ہاتھ میں دی جائے جو انتہائی ذمہ داری اور دیانت داری سے اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔اجلاس سے دیگر مشائخ اور تنظیمی عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر کو اپنے بھر پور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题