کشکول توڑنے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا؛بلاول بھٹو

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

666
گڑ ھی خدابخش(یواین پی)سابق وزیراعظم کی سینتیس ویں برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش میں خطاب کرتے ہوئے ذوالقفارعلی بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قصور پاکستان کو پہلا آئین دینا اور وڈیرہ شاہی نظام کا خاتمہ تھا، انکا قتل آئین اور انسانیت کا قتل تھا۔بلاول بھٹو نے اسکے بعد اپنی تنقید کی توپوں کا رخ وزیراعظم نوازشریف کی جانب کردیا۔انہوں نے سابق صدر پرویزمشرف کے ملک سے باہر جانے پر حکومت کو کھری کھری سنائیں،بولے بینظیرکے قتل کے ملزم اور قوم کے غدار کو ملک سے باہر کیسے جانے دیا؟بھٹو کیلئے الگ اور مشرف کیلئے الگ نظام ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کی ساٹھ سالہ تاریخ میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا میاں صاحب نے تین سال میں لے لیا، انہوں کہا کہ ہر روز پانچ ارب روپے کا قرض لیکرقوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب روٹی مانگتا ہے تو آپ اسے میٹرو بس دکھا دیتے ہیں، ملک میں انصاف کا راستہ نہ روکا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ آپکی وجہ سے جمہوریت کی بساط کو لپیٹ دیا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا اپنی تقریر میں ن لیگ میں اختلافات کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وزراء وزیراعظم کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کو منہ ایک جانب تو وزیر دفاع کا منہ دوسری جانب ہے، بلاول بھٹونے کہا کہ حکیم اللہ کیلئے آنسو بہانے والے وزیرداخلہ جب لاہور جلتا ہے تو مسنگ پرسن بن جاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ جلد کشمیریوں کی جدوجہد میں شامل ہونے جارہے ہیں، اب کشمیر میں ہوگا دمادم مست قلندرہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes