لگانے تھے ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے،لگادیئے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

Published on February 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

16
لاہور(یواین پی)لاہور الیکشن ٹریبیونل کے سامنے ایک مزے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون لیگی کارکن کو لگانے تھے ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے مگرلگادیئے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے چمڑے کی زبان تھی پھسل گئی پھر شرو ع ہوئیں، وضاحتیں اور وہ بھی غلط مسلم لیگ ن کے ارکان کرنے کچھ جاتے ہیں اور ہو کچھ اور جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا۔لاہور الیکشن ٹریبیونل کے سامنے جہاں خاتون ن لیگ کارکن مخالفین کے دل کی بات زبان پر لے آئیں اور مجمع کے سامنے گو نواز کے نعرے لگادیئے وہ بھی ایک بار نہیں دو دو بار۔خاتون کو جب ساتھیوں نے احساس دلایا تو فورا معافیا ں بھی مانگیں خاتون کا دفاع کرنے ایک اور صاحب آئے تو ان کی بھی زبان لڑ کھڑا گئی۔ ن لیگی کاکنوں کی زبان پھسلنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی خیبر پختون خواہ میں مسلم لیگ ن کے صدر صابر شاہ گو نواز گو کے نعرے لگا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog