خاتون جج کو دھمکی: عمران خان کے وارنٹ قابلِ ضمانت میں تبدیل،تفصیلی فیصلہ جاری

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کو قابلِ ضمانت میں تبدیل کرنے کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو ناقابلِ ضمانت کی جگہ پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنا چاہیے تھا۔تفصیلی فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ پہلے بھی 24 مارچ کو عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کو قابلِ ضمانت میں تبدیل کیا گیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 24 مارچ کا سیشن عدالت کا فیصلہ دستیاب تھا، فیصلے کے ساتھ ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی کوئی کاپی منسلک نہیں۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعتراضات پر مبنی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes