عمران خان کی آفریدی پر شدید تنقید

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

news-1459837159-2137_largeاسلام آباد… چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ، بھارت میچ سے قبل میرے دیے گئے مشوروں پر آفریدی نے کوئی عمل نہیں کیا بلکہ سب الٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے جی ایٹ کے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکت کی جس میں پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ ،یاسر حمید، عمرامین اورعماد وسیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاک، بھارت میچ سے قبل میں نے کپتان آفریدی کوجو بھی مشورے دیے انہوں نے اس کے بالکل الٹ عمل کیا۔ میں نے آفریدی کو کہا تھا کہ انہوں نے جارحانہ کھیلنا ہے اور سپنرز کو کھلانا ہے لیکن انہوں نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا۔

عمران خان نے عماد وسیم سے پوچھا کہ انہیں بھارت کیخلاف میچ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ جس پر عماد وسیم نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی سمجھ میں بھی یہ بات نہیں آئی ۔عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی کپتانی مایوس کن رہی ہے ، اگر مصباح الحق ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کے کپتان ہوتے تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog