ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

mail.google.com
جھنگ(یواین پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 2قیدیوں جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ سعید اللہ مغل اور سول جج بھوآنہ شفقت حسین نے 05نفر حوالاتی اسیران کو جیل سے ذاتی مچلکہ پر فی الفور رہا کرتے ہوئے قیدیوں کے بہتر علاج معالجہ و طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجود ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے مختلف بیرکوں میں جاکر بیمار قیدیوں کی عیادت کی اور انکے مسائل کے بارے استفسار کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری الیاس احمد اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیوجاوید رشید بھی انکے ہمراہ تھے۔فاضل جج صاحبان نے نوعمر اور خواتین کی بیرکوں کو بھی دورہ کیا اور خصوصی طور پر کچن اسیران کا معائنہ کرتے ہوئے مینیو کے مطابق قیدیوں کو فراہم کئے جانے والا کھانا ،چکن اور روٹی کا معیار و وزن بھی چیک کیا ۔ انہوں نے قیدیوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کی نسبت و پر خلوص تعاون اور بہتر ین گھر جیسی سہولیات کی فراہمی پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صفائی ستھرائی و دیگر کے مزیدبہتر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes