ملالہ یوسف زئی کی کتاب’آئی ایم ملالہ‘ کا تیلگو زبان میں ترجمہ

Published on November 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

66
نئی دہلی ۔۔۔ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب’آئی ایم ملالہ‘ کا تیلگو زبان میں ترجمہ چھپ گیا۔اس سلسلے میں بھارتی ریاست اندرا پردیش میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس کا اہتمام وزاق چلڈرن کلب نے کیا تھا۔تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔کتاب کا تیلگو زبان میں ترجمہ سلیمہ مہیش درگہ نے کیا ہے۔بھارتی اخبار ’’دی ہندو ‘‘کی رپورٹ کیمطابق جس نے بھی یہ کتاب پڑھی ہے، اب وہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اور انسانی حقوق کے حوالے سے ملالہ کے پیغام کو پھیلانے کے مشن پر نکلے ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ یہ بات انتہائی حیرت انگیز ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے گولی کا نشانہ بننے کے باوجود سترہ سالہ پاکستانی طالبہ اب بھی اپنے مشن پر قائم و دائم ہے۔ملالہ نے ایک مثال قائم کی ہے کہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے عمر کوئی رکاوٹ نہیں۔دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ملالہ نے مجھے بیحد متاثر کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme