تہمینہ درانی نے آف شورکمپنیوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کردی

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

222
لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے آف شور کمپنیوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کر دی کہتی ہیں کمپنیاں والد کی ملکیت ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ان کا نام لئے جانے میں کوئی صداقت نہیں ہےان کے والد شاکر اللہ درانی کو ذوالفقار علی بھٹو نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے ہٹایا تو والد نے بیرون ملک نوکری کرلی ۔والد نے آف شور کمپنیاں بیرون ملک ملازمت کے دوران بنائیں شہباز شریف سے شادی سے قبل والدین نے مجھے عاق کیا اور گزشتہ تیرہ سال سے والدین سے کوئی میل جول نہیں ہے اور نہ ہی والد کی کمپنیوں سے کوئی تعلق ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes