جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات 2017میں جرنلسٹ گروپ بلامقابلہ کامیاب

Published on January 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

جھنگ(یواین پی)جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات 2017میں جرنلسٹ گروپ بلامقابلہ کامیابی،منتخب عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد گذشتہ روز پریس کلب جھنگ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر علی خان،وائس چیئرمین محمد اقبال خان جبوآنہ،چیئرمین بلدیہ جھنگ شیخ نواز اکرم ،سیاسی و سماجی رہنما حاجی آزاد ناصر انصاری نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کو حلف لیا ۔اس موقع پرممبران پریس کلب ،وائس چیئرمین بلدیہ تصور حسین شاہ، کمانڈر (ر) صہیب فاروق،ذوالقرنین حیدر جگر،انچارج کھجور فارم فیض احمد فیضی،صدر پیرا میڈیکل سٹاف رمضان صابر سیال،غلام شبیر کلیار،ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی،پی آر او ایس آئی میاں صفدر،ایس آئی عارف شیخانہ،ایس آئی نواز خان بلوچ،چیئرمین یونین کونسل محمد حسین نول سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب بابر خان،اقبال خان جبوآنہ،شیخ نواز اکرم،حاجی آزاد ناصر انصاری،کمانڈر صہیب فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں اصلاح اور اس کی محرومیوں کی نشاندہی صحافی کا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صحافی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے معاشرے میں ہونے والی برائیوں ،کرپشن اور دیگر مسائل کو اجاگر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ صحافی شہر کے مسائل کی نشاندہی کریں جنہیں حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان اور چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے کہا کہ پریس کلب کی بہتری اور اس کی ضروریات جو بھی ہوں انہیں بتایا جائے وہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔حاجی آزاد ناصر انصاری نے پریس کلب کے لیے ایک لاکھ روپے فنڈ کا اعلان بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog