اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2016ء کے داخلے جاری ہیں

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 785)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے پروگرامز کے داخلے ملک بھر میں ایک ساتھ جاری ہیں۔ داخلہ فارم لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11۔اپریل ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔داخلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes