بائیو میٹرک مشین اور دیگر سٹیشنری کی چوری کا چور کو کوئی فائدہ نہیں سید مطلوب حسین

Published on September 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

کوٹلی(یو این پی) ہائیر سکینڈری سکول سلون میں چوری کی واردات چوکیدار کے خلاف ذاتی عناد کا شاخسانہ ادارہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔سکول کی بائیو میٹرک مشین اور دیگر سٹیشنری کی چوری کا چور کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ۔ان خیالات کا اظہار ہائیر سکینڈری سکول سلون کے ترجمان ایلمنٹری ٹیچر سید مطلوب حسین شاہ نے یواین پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سکول کا اہم ریکارڈ محفوظ ہے ادارہ دو عمارات پر مشتمل ہے جس عمارت میں چوری ہوئی وہاں پرنسپل کا دفتر واقع ہے جہاں ڈیوائس اور کچھ سٹیشنری تھی جبکہ سکول کا تمام پرانا ریکارڈ دوسری عمارت میں تھا جہاں چوکیدار ڈیوٹی پر مامور تھا ۔سکول کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے چور آسانی سے ویران علاقہ سے ادارہ میں داخل ہوا۔عوام کا مطالبہ ہے کہ بوائز ہائیر سکینڈری سکول کی عمارت کے گرد چاردیواری لگائی جائے تاکہ آئندہ ایسی واردات کا اعادہ نہ ہو ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy