طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بے بس خاندان کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، وزیر بلدیات آزاد کشمیر

Published on April 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

index
مظفرآباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے سے جابحق ہونے والے افراد اور تباہ ہونے والے مکانات کے متاثرین سے حکومتی بے حسی قابل مذمت اور عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ بارشوں سے متاثرین ہونیوالے خاندانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔آزادی کی حسرت لئے آزادکشمیر میں آنیوالے مہاجرین کا کیمپوں میں جو حال ہے اسے دیکھ کر حکمرانوں کی کارگزاری پر ماتم کرنے کو دل چاہتا ہے۔ آج مہاجرین انتہائی کمپرسی کا شکار ہیں بارشوں نے خیمہ بستیوں کا حشر نشر کر کے رکھ دیا ہے۔حکمران الیکشن الیکشن کھیلنے اور مستقبل کی مفاہمت کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ متاثرہ اور بے بس خاندان کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں۔ متاثرین کی آہیں،سسکیاں اور بدعائیں موجود حکمرانوں کی دنیاو آخرت کی تباہی کا موجب بنیں گی۔ جھنڈی بردار اقتدار کے آخری ایام میں ہر لمحہ لوٹ مار میں مصروف ہیں کسی وزیر مشیر کو یہ توفیق نہیں ہو رہی کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لئے دومنٹ نکال سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق مشیر سردار تبارک ، تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چےئرمین رزاق خان ، چوہدری شفقت ، صاحبزادہ محمود، مہر علی شاہ چوہدری واصف و دیگرموجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران مظفرآباداور پونچھ ڈویژن بالخصوص وادی نیلم اور جہلم میں بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔سینکڑوں مکانات زمین سرکنے کے باعث مہندم ہو گئے ہیں ۔ بالائی نیلم اور وادی لیپہ کا راستہ مہینوں سے بند ہے لیکن حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں۔ کسی وزیر مشیر کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر ے اورمتاثرین کی دل جوئی کر سکے۔ اس وقت آزاد کشمیر میں ایسی حکومت مسلط ہے جو صرف لوٹ مار میں مصروف ہے اور وزیر صبح و شام جھوٹے بیانات واغنے میں مصروف ہیں ۔ حکومت آزاد کشمیر متاثرین کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ اور انہیں معاوضہ جات کی فوری ادائیگی یقینی بنائے۔ وزیر اعظم اوقاف فنڈز میرپور منتقل کرنے کے بجائے یہ خطیر رقم متاثرین کی بحالی کے لئے مختص کریں جو ان کا اصل کام ہے۔ جب عوام ہی نہیں ہونگے تو ہوائی منصوبوں پر خطیر رقم ضائع کرنے کے بجائے یہ متاثرین پر خرچ کی جائے۔ موجودہ حکومت کی بے حسی اور بربریت ایک اور آزمائش کو دعوت دے رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes