لندن میں زرداری اور نوازشریف کے مابین چند قدم کا فاصلہ رہ گیا

Published on April 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

111
لندن (یو این پی) لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا۔ وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان لندن میں ہیں، کیا بڑے فیصلے ہونے کو ہیں؟تفصیلات کے مطابق لندن ہمیشہ سے ہی پاکستان کی سیاست میں اہم رہا ہے۔ میثاق جمہوریت سمیت کئی بڑے فیصلے لندن میں ہی ہوئے اوراب ایک بار پھر پاکستان کی بڑی پارٹیوں کے کرتا دھرتا لندن میں ہیں۔ ن لیگ پاناما لیکس کے ہنگامے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ اس بارپیپلزپارٹی بہت کچھ لئے اورکچھ دیے بغیربات نہیں مانے گی۔سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم نوازشریف کے گھرسے صرف چند قدم دورہوٹل میں مقیم ہیں۔ یہی نہیں وزیراعظم کے ذاتی ملازم اور کئی دیگر اہم پارٹی رہنما بھی یہیں قیام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک دونوں میں ملاقات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ادھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ لندن پہنچ گئے ہیں۔پاکستان روانگی سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر جس پارٹی نے بھی ہمارا ساتھ نہ دیا وہ ناکام ہوگی۔ حسن نواز نے لندن میں چھ سو کروڑ روپے کا گھر بیچا۔ پاناما لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔ادھروزیرداخلہ چودھری نثار علی خان بھی عمران خان کے ساتھ ایک ہی طیارے میں لندن پہنچے ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ چودھری نثارکے جرمنی جانے کے مقاصد وہ نہیں جووہ بتارہے ہیں بلکہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر وہاں کے اہم صحافیوں سے ملنا چاہتے ہیں۔پاناما لیکس کے بعد ملکی سیاست میں سیاسی ہلچل اوربے چینی صاف محسوس کی جاسکتی ہے۔ پاکستانی بڑوں کی برطانوی شہر میں ایک ساتھ موجودگی کسی پلان کا نتیجہ ہے یا یہ محض حسن اتفاق ہے۔ سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث جاری ہے لیکن یہ گتھیاں آج نہیں تو کل سلجھ ہی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme