حیدرامام رضوی اور سابق جج کرم چند کنگرانی ایم کیو ایم میں شامل

Published on April 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

222
کراچی(یو این پی)معروف ڈائریکٹر اورڈرامہ پروڈیوسر حیدرامام رضوی اور سابق جج کرم چند کنگرانی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ موسمی بخار کی طرح آئے ہیں یونہی چلے جائیں گے۔تفصیلات کےمطابق ایک طرف پاک سرزمین پارٹی وکٹیں گرارہی ہے تو دوسری جانب ایم کیو ایم میں نئےچہروں کا اضافہ بھی ہورہا ہے ۔پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر، پروڈیوسر حیدر امام رضوی اور سابق جج کرم چند کنگرانی متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوگئے خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں کے ساتھ  انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، نئے اراکین نے نام لیے بغیر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے نئے اراکین کو خوش آمدید کہا کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان کی صلاحتیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes