ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،رضا ربانی

Published on October 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

666
کراچی(یو این پی) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی پھٹ پڑے، کہتے ہیں ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، صرف سیاستدانوں کا احتساب کیوں،کیا سول اور فوجی افسرشاہی دودھ کی دھلی ہے،رضا ربانی نے نیب کی نگرانی کیلئے کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا،جو ادارہ پورے ملک کا احتساب کررہا ہے اسکا احتساب کون کرے گا، اس کے لئے کمیٹی یا کمیشن تشکیل دیا جائے،وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں چئیرمین سینیٹ کا دھواں دھار خطاب،چیرمین سینیٹ رضا ربانی دوران خطاب پھٹ پڑے،اعتراف کیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں بھی کرپٹ لوگ ہیں،لیکن کیا دوسرے صاف ستھرے ہیں،لوگ خاص طبقے کو مقدس گائے بنانا چھوڑ دیں،چیئرمین سینٹ نے جوش خطابت میں کھری کھری سنا دیں،کہا کہ ساری مہربانیاں ایک خاص طبقے کیلئے ہیں،صرف سیاستدانوں کا ہی احتساب کیوں،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے قانون میں نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme