سوات کی تحصیل کبل میں بھائی نے فائرنگ کرکے حقیقی بہن کو قتل کردیا

Published on April 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

سوات (یواین پی)سوات کی تحصیل کبل میں بھائی نے فائرنگ کرکے حقیقی بہن کو قتل کردیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی اشاڑے سرجئی میں عبدالوہاب نامی نوجوان نے گھر یلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (ر)دُختر جمشید جس کی عمر 17سال بتائی جاتی ہے کو قتل کردیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

crime

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes