موثراحتساب کےلئے ضروری ہے کسی کومقدس گائے نہ بنایا جائے : بلاول

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

333
کراچی (یو این پی)بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس گائے بنانے کے عمل نے احتساب کے نظام کو نقصان پہنچایا۔ اب تک تمام نسلیں ملک سے کرپشن کے خطرات کو روکنے اور تدارک میں ناکام رہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرپشن اور رشوت ستانی کو روکنے کےلئے بنائے گئے ادارے خود اسی کا شکار ہوئے۔ ان اداروں نے وائٹ کالر جرائم میں اضافہ کیا۔ نیب‘ ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے کرپشن کے خاتمے کےلئے کچھ نہیں کیا۔وقت آ گیا ہے کہ نئی نسل مضبوط احتساب کے ادارے قائم کرے۔ مستقبل میں ایماندارانہ اور موثراحتساب کےلئے ضروری ہے کہ کسی کومقدس گائے نہ بنایاجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کرنے والے اداروں کی ناکامی سے معاشرے میں کرپشن تیزی سے بڑھ رہی ہے اور احتسابی عمل کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题