سعودی خواتین اب محرم کی اجازت کی محتاج نہیں

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

44
 ریاض(یواین پی)  سعودی عرب میں خواتین کی بڑی تعداد نے اس خبر کا خیر مقدم کیا ہے کہ سعودی محکمہ پاسپورٹ قواعد و ضوابط کے ایک مسودہ تیار کر رہا ہے، جس سے خواتین کو اپنے محرم کی رضا مندی کے بغیر سفر کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر کی ایک خاتون کاروباری شخصیت نورا الرفیع کہتی ہیں کہ اس منصوبے سے خواتین کو اپنا کاروبار بیرون ملک پھیلانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجازت سے اقتصادی ترقی میں خواتین کی شرکت مزید مؤثر ہوجائے گی۔ سعودی صحافی خدیجہ القحطانی کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ اس طرح کے مزید فیصلے کیے جائیں، جن سے خواتین کو مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا کو سعودی خواتین کی شراکت کی ضرورت ہے۔ روزنامہ الریاض کی صحافی مریم الجبیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک نے بیرونی دنیا کے ساتھ خواتین کا بے مثال رابطہ قائم کر دیا ہے۔ ریاض میں محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیٰ نے بتایا کہ یہ قواعد و ضوابط سفری وجوہات کی بنیاد پر ہوں گے، عمر کی بنیاد پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ عدالت کے فیصلوں پر عملدرامد کر رہا ہے، جس نے خواتین کو ان کے والدین یا سرپرستوں کی منظوری کے بغیر بیرون ملک سفر، یا پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کی اجازت دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy