فیفا ورلڈ کپ 2014ء میں میچ فکسنگ کے حوالے سے کوئی شوائد نہیں ملے۔فیفا

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

08
ساؤ پاؤلو (یو این پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے کہا ہے کہ برازیل میں جاری بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ہے، میگ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد میچ فکسنگ کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جرمن میگزین کے پاس اگر ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے۔ جرمن میگزین نے فیفا ورلڈ کپ میں مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد فیفا نے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ فیفا ہیڈ آف میڈیا ڈیلیا فسچر نے بتایا ہے کہ ہم نے شفاف طریقے سے میچ فکسنگ کے بارے تحقیقات کیں تاہم ہمیں کوئی ثبوت نہیں ملے، ہماری جرمن میگزین سے درخواست ہے کہ اگر ان کے پاس اس حوالے ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ دوسری جانب جرمن میگزین میچ فکسنگ کے حوالے سے اپنی رپورٹ پر قائم ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes