سی این جی کی بندش ، حیدرآباد اور اندرونِ سندھ ٹرانسپورٹ غائب ، مسافر پریشان

Published on December 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

سی این جی کی بندش ، حیدرآباد اور اندرونِ سندھ ٹرانسپورٹ غائب ، مسافر پریشان
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) سی این جی کی بندش ، حیدرآباد اور اندرونِ سندھ ٹرانسپورٹ غائب ، مسافر پریشان ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیئے،سندھ میں سی این جی کی بندش کے دوسرے دن بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہو گئی یا بہت کم نظر آرہی ہے جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے حیدرآباد میں رکشہ والوں نے کرایہ دوگنا کردیا ہے جس مقام پر رکشہ ایک سو روپیہ کرایہ لے رہاتھا اب دو سو روپے مانگے جارہے ہیں جبکہ حیدرآباد سے کراچی جانے والی رینٹ اے کار سروس ، وین سروس کے مالکان نے بھی کرائے میں 50 تا75فیصد کرایہ بڑھادیا ہے حیدرآباد تا کراچی وین کرایہ فی کس 3سو 50روپیہ ہوتا ہے اب انہوں نے پانچ سو سے ساڑھے پانچ سو کردیا ہے وین کرایہ250روپے فی کس تھا جو ساڑھے تین سو روپے کردیا گیا ہے اندرونِ سندھ جانے والے مسافروں سے وین مالکان زائد کرایہ وصول کررہے ہیں سندھ میں650سے زائد سی این جی اسٹیشن قائم ہیں یہاں گذشتہ کئی سال سے پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی استعمال کررہے ہیں بس و کوچ بھی اسکا ہی استعمال کرتے ہیں اب وہ پیٹرول یا ڈیزل پر آگئے ہیں جس سے بقول ڈرائیور ز کئی گنا زیاد ہ خرچ آتا ہے ایک کار والے نے اے پی پی کو بتایا کہ سی این جی کے استعمال سے انہیں حیدرآباد سے کراچی جانے میں پانچ سو سے سات روپیہ خرچ آتا ہے لیکن اب پیٹرول پر ایک ہزار سے 12سو روپے کا ایندھن جل رہا ہے اسی لیے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے کرائے کے معاملہ پر مسافروں و ڈرائیورز میں تکرار بھی دیکھنے کو ملی ہے دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں اور سی این جی اونرز ایسوسی ایشن نے سی این جی کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے
بجلی چوری کا انوکھا طریقہ
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) بجلی چوری کا انوکھا طریقہ ، حیسکو سکرنڈ سب ڈویژن ضلع بے نظیر آباد میں ماڑی جلبانی کے کچے کے علاقہ میں حیسکو کی کاروائی ،زیر زمین لگایا گیا ٹرانسفارمر برآمد ،پورا گاؤں برسوں سے مفت کی بجلی لے رہا تھا800کنڈے بھی ہٹادیئے گئے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کی ایک خصوصی ٹیم نے ایکسی این انصاف علی بروہی کی قیادت میں دریائے سندھ کے قریب کچے کے علاقہ ماڑی جلبانی پر چھاپہ مارا وہاں زیر زمین 25کے وی کے 2ٹرانسفامرز نصب تھے جہاں سے ٹیوب ویل اور کئی گھروں کو بجلی دی جارہی تھی جبکہ800گھروں و دکانوں میں براہ راست کنڈا ڈال کر بجلی چوری کی جارہی تھی حیسکو کی ٹیم نے دونوں ٹرانسفامرز ضبط کرلیے اور کنڈے ہٹا کر تار تحویل میں لے لیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ایکسی این حیسکو سکرنڈ سب ڈویژن انصاف علی بروہی کے مطابق ابھی آپریشن مکمل نہیں ہوا ہے مزید کاروائیاں کچے کے علاقے میں ہونگیں جہاں برسوں سے بجلی چوری کی جارہی ہے ۔
تمام اسکیموں کے فنڈز کی ضروریات کو جلد پورا کیا جائے گا ناصر حسین شاہ
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کی وہ تمام اسکیمیں جن پر کام کی رفتار فنڈز کی کمی کی وجہ سے سست ہیں ایسی تمام اسکیموں کے فنڈز کی ضروریات کو جلد پورا کیا جائے گا جبکہ محکمے کے تحت جاری تمام زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہباز ہال حیدرآباد میں منعقدہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ ، ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ ، ایڈیشنل کمشنر سید سجاد حیدر شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ معتصم عباسی، ایشین بینک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پریم چند ، حیدرآباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت چیف انجنیئرز پروونشل ہائی ویز اینڈ بلڈنگس اور دیگر متعلقہ افسران و پیپلز پارٹی حیدرآباد کے رہنما صغیر قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد اور حیدرآباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی مکمل شدہ ترقیاتی اسکیموں اور زیر تعمیر ترقیاتی اسکیموں سمیت زیر تعمیر ترقیاتی اسکیموں کیلئے مطلوبہ فنڈز کی ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع کی ایسی اسکیمیں جن سے عوام کو براہراست فائدہ ہو وہ اپنی ترجیحات میں رکھتے ہوئے آئندہ اسکیموں میں شامل کریں جبکہ ایسی تعمیر شدہ اسکیمیں جن کی فوری بحالی مطلوب ہو ان کیلئے اسپیشل ایم اینڈ آر کی درخواست کی جائے انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران ترقیاتی منصوبوں میں قوائد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں جبکہ منصوبوں کو مقررہ وقت پر شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے جبکہ اسفالٹ سڑکیں تیاری کی جائیں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمین پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جس پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ محکمہ جنگلات اس ضمن میں ہمیں نشاندھی کر کے دے کہ کہاں سے کہاں تک محکمہ جنگلات کی زمینوں پر تجاوزات ہیں انہیں ختم کروایا جائیگا۔ صوبائی وزیر نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو مزید ہدایت دی کہ وہ ڈسٹرکٹ امن کمیٹی بنائیں جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام کو شامل کیا جائے۔اجلاس میں ایشین بینک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پریم چند نے ملٹی میڈیا پر صوبائی وزیر کو حیدرآباد ڈویژن کے مختلف روڈز پر بریفنگ دی اور مستقبل کی پلاننگ سے آگاہ کیا اس موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کیلئے کام کیے ہیں ، پی پی پی کی حکومت نے غربت مٹاؤ پروگرام شروع کیا جس میں خاص کر کے خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کیے گئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی وزیر اعلیٰ سندھ کو خصوصی ہدایت ہے کہ جو لوگ تجاوزات کے خاتمے میں بیروزگار ہوئے ہیں انکی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی مخالفت اور انہیں ہمیشہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن نہ وہ پہلے کبھی گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبرانے والے ہیں وہ ان تمام مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کرینگے اور سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو ایک عظیم عوامی لیڈر تھیں ، انہوں نے اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔
پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے صدرشبیر قائم خانی کا تنظیمی دورہ
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے صدرشبیر قائم خانی ، نائب صدر ز نادر خلجی ، ظفر گدی، فنانس سیکریٹری ہمایوں عثمان راجپوت ، انفارمیشن سیکریٹری کلیم اللہ و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حیدرآباد کے تنظیمی دورہ پر پاکستان ہاؤس لطیف آباد پہنچے ، جہاں انہوں نے کارکنان شعبہ جات و ڈسٹرکٹ ذمہ داران سے ملاقات کی اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور حیدرآباد میں 13دسمبر کو ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دی اس موقع پر حیدرآباد کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور ناجائزتجاوزات کے خلاف مہم میں تاجروں کو درپیش خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہر حیدرآباد میں کئی دہائیوں سے کاروبار کررہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت کی کوئی واضع پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے افواہوں نے ذہنی مریض بنادیا ہے روڈز فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے نکاسی آب نے پورے شہر کو تباہ کیا ہوا ہے کچرے کے ڈھیر جگہ جگہ پڑے ہوئے ہیں ان پر کوئی توجہ نہیں اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تاجروں وکاروباری سرگرمیاں عملاً معطل ہیں ، شبیر قائم خانی صدر سندھ کونسل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کے احکامات کو متنازعہ بنانے کیلئے ناجائزتجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے مکانات گرانا شروع
کردیئے تاکہ عوامی ردعمل کی وجہ سے بااثر لوگوں کی تجاوزات کو بچایا جاسکے ، کراچی کے متاثرین کیلئے پی ای سپی اور سید مصطفی کمال نے بھرپور آواز اُٹھائی ہے متاثرین کو متبادل جگہ مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题