بلاول،شیخ رشید ملاقات، بلاول نے شیخ رشید کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

Published on April 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

666
اسلام آباد (یوا ین پی)پاناما لیکس کا معاملہ پیپلز پارٹی اور عوامی مسلم لیگ کو بھی ایک دوسرے کے قریب لے آیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے شیخ رشید نے ملاقات کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو ہم آواز ہونا چاہئیے۔ پارلیمانی کمیٹی ترجیح نہیں بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلاول بھٹو کو باور کرایا کہ پیپلز پارٹی کو کرپشن کیخلاف قوم کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئیے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کیلئے آواز اٹھانی چاہئیے۔بلاول بھٹو نے شیخ رشید کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی جس پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر و ہ پارٹی میں شامل ہوگئے تو پوری پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلیں گے جس پر دونوں رہنما خوب محظوظ ہوئے ، بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شیخ رشید کے بہت بڑے مداح ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题