قومی و نجی ایئر لائنز نے بیرون ممالک کا کرایہ20فیصد تک بڑھا دیا

Published on March 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments

لاہور: (یواین پی) فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد قومی ونجی ایئر لائنز کی پروازوں کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔نجی ایئر لائنز سے امریکہ، یورپ، کینیڈا، برطانیہ، سپین، اٹلی، جاپان، چین، فن لینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملایشیا، انڈونیشیا، سری لنکا ،تھائی لینڈ اوربنکاک جانے والے مسافر کئی گنا مہنگی ٹکٹیں خریدنے پرمجبورہوچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے لندن قطر ایئر ویز ایک لاکھ 8ہزار ،ایمرٹس ایئر ایک لاکھ 10ہزار ،اتحاد ایئر ویز 1لاکھ دس ہزار، اومان ایئر 98184روپے ، کویت ایئر ویز 99ہزار، پی آئی اے 1لاکھ 27ہزارکرایہ وصول کر رہی ہیں،جبکہ لاہور سے جدہ کے لیے پی آئی اے 72ہزار، ایمرٹس ایئر 80ہزار ،اتحاد ایئر بلیو 72ہزار، اومان ایئر 75ہزار ،لاہور سے دبئی پی آئی اے 62 ہزار ،ایمرٹس ایئر 85ہزار، ایئر بلیو 78ہزار،اومان ایئر 74ہزار، اتحاد ایئر 66ہزار،لاہور سے کینیڈا ایمرٹس ایئر 1لاکھ 90ہزار، اتحاد ایئر 2لاکھ 27ہزار، پی آئی اے 1لاکھ 77ہزار ،لاہور سے بنکاک تھائی لینڈپی آئی اے 66ہزار، تھائی ایئر 86ہزار، ملنڈو ائر 81ہزار جبکہ اتحاد ایئر 70ہزار، اومان ایئر 90ہزار، ایئر لنکا 99ہزار، لاہور سے کوالالمپور پی آئی اے کا 61300، ملنڈوائر 56ہزار سے 58ہزار روپے کرایہ وصول کر رہی ہیں۔ اس طرح بیرون ملک کرایوں میں 20فیصد تک اضافی کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog