احمد لیٹ جائو۔۔۔ دہشت گرد مار دینگے

Published on December 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

01
پشاور (یو این پی) آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے شیرشاہ نے اپنے بھائی کو تو بچا لیا مگر خود دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ ”احمد لیٹ جائو، لیٹ جائو، دہشت گرد تمہیں مار دیں گے“۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو شہید شیر شاہ نے گولی کھانے سے پہلے اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے بولے۔شیر شاہ حملے کے وقت پہلی قطار میں بیٹھے تھے۔ وہ دروازے سے باہر نکلنے کی بجائے پچھلی قطار میں بیٹھے اپنے بھائی کو بچانے آئے۔ بھائی زمین پر لیٹ کر توبچ گیا مگر اس کے سینے کو دہشت گردوں نے چھلنی کر دیا۔ شیرشاہ کے والد آج بھی اپنے بہادر بیٹے کی یادیں لے کر روز و شب گزار رہے ہیں۔ اپنے نام کی طرح بہادر شیر شاہ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题