عوامی رابطہ مہم، وزیراعظم کے دورہ خیبرپختونخوا کا شیڈول تیار

Published on April 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

اسلام آباد …. عوامی رابطہ مہم کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ خیبرپختونخوا کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ Nawaz
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے دوران وزیر اعظم نواز شریف خیبر پختونخوا میں موٹروے کے توسیعی پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سمیت بنوں اور کوہاٹ میں ایئرپورٹس کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے مانسہرہ اور ہزارہ کے 2 مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرکے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔علاوہ ازیں اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سوات بھی جائیں گے جہاں شریف فیملی کے تعمیرکردہ کڈنی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔
خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم سندھ کا دورہ کریں گے جہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے اور سکھر و دیگر اضلاع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔سندھ کے بعد وزیراعظم دورہ بلوچستان پر کوئٹہ جائیں گے جہاں تعلیمی اداروں و دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题